بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کم نہ ہوئی، مزید 3 کشمیری شہید کردیئے

Published On 17 May,2025 04:00 am

سرینگر: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں کمی نہ ہوئی، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین نہتے نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو بھی ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیکر ماورائے عدالت قتل کیا تھا۔