واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی فنڈنگ روکنے پر غور شروع کرتے ہوئے رقم ٹریڈ سکولز کو دینے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی سے 3 ارب ڈالر کی وفاقی گرانٹ واپس لے کر اسے ملک بھر کے ٹریڈ سکولز میں تقسیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ نے ہارورڈ کو انتہا پسند یہود دشمن ادارہ قرار دے دیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے تاحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔