واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی عدالت اور ٹرمپ انتظامیہ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔
امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کے داخلے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا، ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔