واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو ایک مرتبہ پھر انتباہ کرتے ہوئے بھارت میں تیار آئی فونز پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کمپنی کو بہت پہلے کہا تھا امریکا میں فروخت ہونے والے موبائل امریکا میں تیار ہونے چاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونزبھارت میں تیار ہوتے ہیں، بھارت میں تیار ہونے والے آئی فونز پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا، امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز بھارت میں نہیں بنیں گے۔
یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یکم جون سے یورپی یونین سے اشیا پر براہ راست 50 فیصد ٹیرف کی سفارش کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین، تجارت پر امریکا سے فائدہ اٹھانے کے بنیادی مقصد کے لیے بنائی گئی تھی، تجارت پر یورپی یونین سے نمٹنا بہت مشکل رہا ہے۔