واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے غیر ملکی سمارٹ فونز پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صرف ایپل نہیں ہر کمپنی پر ٹیکس لگے گا جو بیرون ملک موبائل بنائے گی، جون کے آخر تک تمام غیر ملکی ساختہ سمارٹ فونز پر ٹیرف نافذ کردیا جائے گا، فیصلہ صنعت کو امریکا واپس لانے کیلئے کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹرمپ نے یورپی ممالک پر امریکی گاڑیوں تک بہتر رسائی نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے ٹریڈ ڈیل نہیں کر رہے اور نہ چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ یورپی کمپنیاں امریکا میں فیکٹریاں لگائیں تو ٹیکس میں تبدیلی ہوسکتی ہے، امریکی صدر نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کردیئے۔