واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے، اچھی خبریں ملنے والی ہیں، ایران سے مذاکرات میں غزہ اور حماس پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام اور غزہ میں اقدامات کو روکنا چاہتا ہے، میں بموں کی برسات میں بے دریغ لوگوں کا قتل عام نہیں دیکھ سکتا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کے یوکرین میں بڑھتے حملوں پر حیران ہوں۔