سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اپوزیشن جماعت کے لی جے میونگ اور حکمران جماعت کے کم مون سو مد مقابل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق اب تک کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت کے لی جے میونگ کو برتری حاصل ہے، اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے لی جے میونگ 51.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ حکمراں جماعت پیپل پاور پارٹی کے کم مون سو 39.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
مارشل لا کے اعلان پر سابق صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد قبل از وقت انتخابات ہوئے ہیں، جنوبی کوریا کے گزشتہ صدر یون کی معزولی کے بعد آج ہونے والے انتخابات بہت اہم پیشرفت ہیں۔