منشیات سمگلنگ: امریکہ میں پاکستانی تاجر کو 16 سال قید کی سزا

Published On 10 June,2025 02:17 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آصف حفیظ کو دو سنگین الزامات میں سزا دی گئی ہے، آصف حفیظ کو اگست 2017ء میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا اور تین برس قبل انہیں امریکا منتقل کیا گیا، عدالت نے یہ بھی فیصلہ سنایا کہ حراست میں گزارا گیا وقت سزا میں شامل کیا جائے گا، یعنی آصف حفیظ 2033ء میں اپنی سزا مکمل کریں گے۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی حکم دیا گیا کہ آصف حفیظ کے وہ اثاثے جو منشیات کی سمگلنگ سے منسلک ہیں انہیں ضبط کر لیا جائے، یہ مقدمہ عالمی سطح پر منشیات کے خلاف کارروائیوں میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔