تہران: (دنیا نیوز) سربراہ پاسداران انقلاب محمد پاکپورنے کہا کہ شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
سربراہ پاسداران انقلاب محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ جب تک یہ مقصد حاصل نہیں ہو جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گرد اسرائیل تمام سرخ لکیریں عبور کر چکا ہے، اس جرم کا جواب دینے میں ہم بھی تمام حدیں پار کریں گے۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کا انتقام لے گا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔