نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے اسرائیل اور ایران سے کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاکہ اسرائیل کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے صورتحال سنگین ہوگئی، ایران کے میزائل تل ابیب کو نشانہ بنا رہے ہیں، تنازع کا حل امن اور سفارتکاری میں ہے۔
واضح رہے اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، فوجی کمانڈرز اور 6 جوہری سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید جبکہ 329 زخمی ہو گئے تھے۔
یاد رہے اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کئے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے گئے تھے۔