ٹرمپ ایران سے مذاکرات کا فیصلہ آئندہ دو ہفتے میں کریں گے: ترجمان وائٹ ہاؤس

Published On 19 June,2025 11:13 pm

وشنگٹن :(دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کا فیصلہ آئندہ دو ہفتے میں کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگلے ٹرمپ اگلے دو ہفتے میں کوئی فیصلہ کریں گے، ایران کےپاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتے،امریکا نے مذاکرات کے لیے ایران کو  60دن دیے، 61دن پر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

داخلی امور پر روشنی

کیرولین لیویٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا میں داخلی امور پر روشنی ڈالنے کے بعد مشرق وسطیٰ کے بحران کی طرف رخ کیا اور کہا ”مجھے علم ہے کہ صدر کے فیصلے سے متعلق کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ آیا امریکہ اس تنازع میں شامل ہوگا یا نہیں۔“

ٹرمپ کا پیغام سنایا

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کا براہِ راست بیان پڑھ کر سنایا ”اس بنیاد پر کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں مذاکرات کے امکانات موجود ہیں یا نہیں، میں یہ فیصلہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر کروں گا کہ آگے بڑھنا ہے یا نہیں۔“

ایران سے رابطہ

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی صدر کو کیوں لگتا ہے کہ مذاکرات کا "کافی امکان" موجود ہے۔

ایران میں رجیم چینج کا سوال گول 

ایران میں رجیم چینج کے بارے میں انتظامیہ کے موقف پر سوال کیا گیا تو کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر کی "اولین ترجیح" یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کامیابی سے جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔

چینی مداخلت بارے موقف

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کل ایرانیوں کیساتھ یورپی یونین کی ملاقات کیسی رہتی ہے جبکہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔