ایران پر حملے: حوثیوں کی امریکی بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں کی دھمکی

Published On 23 June,2025 01:26 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تہران: (دنیا نیوز) ایران پر حملوں کے بعد حوثیوں کی امریکی بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دیدی۔

حوثیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے پہلے کیلئے تھی، بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز نشانے پر ہیں، اسرائیل کو پورے خطے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

حماس نے بھی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی، انہوں نے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دے دیا، حملہ عالمی امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

حماس نے عالمی برادری سے امریکی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔




Recommended Articles