غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، 39 فلسطینی شہید

Published On 23 June,2025 07:14 pm

غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج پناہ گزین کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 39 فلسطینی شہید، 317 زخمی ہو گئے، ورلڈ سینٹرل کچن نے 6 ہفتوں کے بعد خوراک آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 55 ہزار 998 فلسطینی شہید ہوچکے، اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ 31 ہزار 559 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

18 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 ہزار 685 افراد شہید کر چکی ہے۔