امید ہے امریکا کے ساتھ تنازع میں روس فعال کردار ادا کرے گا: ایرانی وزیر خارجہ

Published On 23 June,2025 07:56 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا کے ساتھ تنازع میں روس فعال کردار ادا کرے گا۔

پیوٹن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکی حملے کی مذمت میں روس کے موقف کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جارحیت بے بنیاد، ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اور روس نے ہمیشہ مشاورت اور ہر معاملے پر مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظرہماری مشاورت اب زیادہ درست، سنجیدہ اور قریب تر ہے۔