غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 79 فلسطینی شہید جبکہ 289 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار 759 فلسطینی شہید ہوچکے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 19 ہزار 807 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 77 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 31 ہزار 848 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔