ایران سے جنگ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ سے امداد کی بھیک مانگی: عباس عراقچی

Published On 09 July,2025 04:00 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سے جنگ چھڑنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹرمپ سے امداد کی بھیک مانگی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کا تو اظہار کیا لیکن یہ امن کی جیت کے لئے کافی نہیں، اسرائیلی جنگ سفارتکاری کو نقصان پہنچا رہی ہے، امریکا ہی سفارتکاری کو اجاگر کر سکتا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران امن کی خاطر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، ایران خطے میں بڑی جنگ سے بچنا چاہتا ہے، اس مشن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بال امریکا کی کورٹ میں ہے کہ وہ سفارتکاری چاہتا ہے یا کسی دوسرے کی جنگ میں کودنا۔