سماٹرا: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کا ماراپی آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق حکام کی جانب سے علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو وارننگ جاری کر دی گئی، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3 کلومیٹر کے علاقے میں داخلہ بند کردیا گیا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایاکہ دسمبر 2023 سے اب تک ماراپی میں 450 سے زائد دھماکے ریکارڈ کئے گئے، آتش فشاں کا مقام انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے پر ہے۔