روس اور یوکرین کے درمیان ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ، کریملن کی تصدیق

Published On 18 July,2025 02:59 am

ماسکو: (دنیا نیوز) کریملن نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ روس اور یوکرین کے درمیان ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ ہوا۔

کریملن نے کہاکہ یوکرین کو اس کے 1000 فوجیوں کی لاشیں واپس کی گئی ہیں، یوکرین نے 19 روسی فوجیوں کی لاشیں روس کے حوالے کی ہیں، یہ تبادلہ ترکیہ میں گزشتہ ماہ امن مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ہوا ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس مزید 3,000 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، روس فریقین کا شدید زخمی فوجیوں اور 25 سال سے کم عمر کے تمام قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

روسی وفد نے مذاکرات میں یوکرین سے مزید علاقہ چھوڑنے اور مغربی فوجی امداد سے مکمل لاتعلقی جیسے سخت مطالبات کئے۔