ایران کا امریکی بمباری سے جوہری تنصیبات کو سنگین اور شدید نقصان پہنچنے کا اعتراف

Published On 22 July,2025 06:21 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکی بمباری سے جوہری تنصیبات کو سنگین اور شدید نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ شدید نقصان کے باعث جوہری پروگرام کو عارضی طور پر روک دیا، ایران اپنے جوہری پروگرام سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا، جوہری پروگرام ہمارے سائنسدانوں کا کارنامہ اور قومی فخر کا سوال ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران امریکا سے مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن فی الحال براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔