بھارت میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، 143 افراد ہلاک

Published On 22 July,2025 11:04 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی۔

شمالی ہندوستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہماچل پردیش میں سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہو کر مزید تباہی پھیلا رہے ہیں۔

سیلاب کی بے قابو موجیں رہائشی عمارتیں اور ہوٹلوں کو بہا لے گئیں، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب، بجلی اورعمارتیں گرنے سے 70 افراد ہلاک ہوئے، سڑک پر پھسلن کے باعث حادثات میں 55 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی صورتحال سے انسانی زندگیاں خطرے میں آگئی ہیں، ریاست ہماچل پریش اور اترکھنڈ میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ دارالحکومت نئی ہلی میں نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔