واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کوقراردے دیا۔
امریکی ایلچی سٹیووٹکوف کے مطابق لگتا ہےغزہ میں جنگ بندی حصول کی کوئی خواہش موجود نہیں، مشاورت کے لئےغزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنی ٹیم واپس بلالی، حماس کے تازہ ردعمل کے بعد مشاورت کے لئے اپنی ٹیم واپس بلائی۔
امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ ہم اب یرغمالیوں کو گھرلانے کے لئے متبادل آپشنز پرغور کریں گے۔