امریکا کی فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر پابندیاں

Published On 01 August,2025 09:24 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

مریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے اعلان کیا ہے کہ پابندیوں کے تحت امریکا فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او سے وابستہ افراد کو ویزے جاری کرنا بند کررہا ہے کیونکہ یہ امریکی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی قومی مفاد کے تحت کیا گیا ہے اوراس کا مقصد بین الاقوامی قوانین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے، امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اپنی خارجہ پالیسی میں اصولی مؤقف اپنائے ہوئے ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی فریق کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، فلسطینی قیادت کو بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنا ہوگا۔