غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا میں 12 سے زائد امداد کے متلاشی فلسطینی بھی شہید ہوئے، قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے سات نئی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بھوک اور افلاس کا شکار ہو کر شہید ہونے والوں کی تعداد 154 ہوگئی، شہدا کی مجموعی تعداد 60 ہزار 138 ہوگئی، 1 لاکھ 46 ہزار 269 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیر اعظم مارک کارنی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے، فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور غزہ میں جنگ بندی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔