غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، مزید 83 فلسطینی شہید

Published On 30 July,2025 07:00 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر قابض صیہونی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی۔

صیہونی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے میں مزید 83 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا میں خوراک اور امداد کے متلاشی 19 فلسطینی بھی شامل ہیں، مغربی کنارے میں فائرنگ سے بھی 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی، 1 لاکھ 45 ہزار 870 فلسطینی زخمی ہو چکے، ادھر غزہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی، عالمی اداروں نے نئی وارننگ جاری کردی، کہا فوری اقدامات نہ کرنے سے یہاں بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں۔