اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے: ٹیمی بروس

Published On 30 July,2025 06:47 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کانفرنس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو طول دے گی، فلسطین سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کا بیان ان کی اپنی حکمت عملی پرمبنی ہے۔

ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی وارننگ کے بعد اسرائیلی جنگی طرز عمل پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔