نیویارک: (دنیا نیوز) فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے کر لیا گیا۔
اقوام متحدہ کی فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، دو ریاستی حل کی طرف پیش قدمی کرے۔
شرکا نے اسرائیل فلسطین تنازع کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور کہا کہ خطے میں جنگ، قبضے اور نقل مکانی سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کانفرنس کے شرکا نے اسرائیل سے دو ریاستی حل کے لیے اعلانیہ عہد کرنے کا مطالبہ کیا، شرکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔