روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان جلد ملاقات کا امکان

Published On 08 August,2025 01:33 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

روسی سرکاری چینل نے اعلان کیا کہ صدر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقات کیلئے معاہدہ طے پا گیا، دونوں ممالک ملاقات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ملاقات کی جگہ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم متحدہ عرب امارات ممکنہ مقام ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی، علاقائی سکیورٹی سمیت دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، یو اے ای صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ماسکو پہنچا تھا۔