نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی منصبوبہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے منافی قرار دے دیا، برطانوی وزیراعظم نے بھی اسرائیل سے فیصلے پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اقدام سے غزہ میں خونریزی بڑھے گی، اسرائیل کا یہ قدم تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار نہیں ہو گا۔
ترکیہ نے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی منصوبے کا نفاذ روکنے کی ذمہ داری نبھائے، آسٹریلیا نے اسرائیل کو غزہ پر فوجی قبضے سے باز رہنے کی تاکید کی۔
واضح رہے کہ جرمنی نے بھی اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کا اعلان کیا ہے۔