نیویارک: (دنیا نیوز) غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔
امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔
اسرائیل کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں بھوک سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 201 ہو گئی، غزہ میں امدادی ڈبے کے نیچے آ کر ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا۔