شرائط پوری ہوں تو امریکا سے براہ راست مذاکرات ممکن ہیں: ایران

Published On 13 August,2025 11:15 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ اگرمناسب شرائط پوری کی جائیں تو ایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کو ترجیح دی ہے مگر اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یورینیم افزودگی مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ ایک "مذاق" ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، ایران اپنے پر امن نیوکلیئر پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی نائب صدر نے مزید کہا ہے کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور ایران کے جائز مطالبات تسلیم کرے تو بات چیت کے دروازے بند نہیں ہیں۔