برازیل نے امریکا کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کر دیا

Published On 16 August,2025 02:24 am

برازیلیا : (ویب ڈیسک) برازیل نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا، یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کے ردعمل میں دیا، جس میں ٹرمپ نے برازیل کو ’’ایک خوفناک تجارتی شراکت دار‘‘ قرار دیا تھا۔

برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے ریاست پرنامبوکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے کہ برازیل برا تجارتی شراکت دار ہے۔

لوئز اناسیو لولا دا سلوا کا مزید کہنا تھا کہ برازیل ایک اچھا ملک ہے لیکن وہ امریکا کی حکومت کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔