سعودی وزیر خارجہ کا ہالینڈ کے ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 16 August,2025 02:27 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ کے ہم منصب کیسپر ویلڈ کیمپ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے رابطہ کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء خارجہ کے درمیان رابطے میں غزہ کی پٹی کی صورتحال اور سلامتی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔