ریاض: (ویب ڈیسک) گورنر مکہ کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کی ثفافتی اور سماجی ترقی کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا شاہی حکم جاری کیا۔
سعودی عرب کے محکمہ پوسٹ نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کیا، یہ اقدام یاد گاری پوسٹل ٹکٹوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جس میں ممتاز قومی شخصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
گورنر مکہ نے یادگاری ٹکٹ کے اجرا کے لئے شاہی حکم پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز خادم حرمین شریفین کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ دانشمندانہ قیادت میں مملکت کی سلامتی اور استحکام ہمیشہ برقرار رہے۔