سعودی عرب: تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے 23 افراد زخمی

Published On 31 July,2025 08:43 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ایک پارک میں ایک جھولا حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن وائرل ویڈیوز میں ’360 ڈگری‘ جھولے کو بیچ سے ٹوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو 2 ٹکڑے ہو کر کئی میٹر کی بلندی سے نیچے آ گرا، حادثے میں 23 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع تفریحی پارک کو بند کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔