واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک گھنٹے میں 3 پوسٹوں پر امریکی میڈیا پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے، جعلی میڈیا قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جعلی میڈیا میرے حوالے سے سچ توڑ مروڈ کر پیش کرتا ہے، کبھی میرے بارے میں ایمانداری سے رپورٹ نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ الاسکا میں میری ملاقات شاندار تھی ، یوکرین جنگ پر معاہدہ کروں تب بھی جعلی میڈیا تنقید کرے گا، بائیں بازو کے ڈیموکریٹس کہیں گے یہ میری سنگین غلطی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 6 جنگیں رکوائیں ،میڈیا ان پر بھی بات کرے، روس پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، انتظار کریں۔