منگولیا: (دنیا نیوز) چین کے علاقے منگولیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،9 افراد ہلاک، 3 لاپتہ ہو گئے۔
دریا کا بند ٹوٹنے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، چین میں حالیہ بارشوں سے 44 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے، جبکہ وسطی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔
وسطی علاقوں میں سڑکیں اور آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والے بیشتر میٹرو، ٹرین سٹیشنز زیرِ آب آگئی تھیں اور غیر معمولی بارشوں کے بعد صوبہ ہنان میں بھی 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا تھا۔