واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنیوں کے ساتھ روابط کا الزام لگاتے ہوئے چِپ بنانے والی کمپنی انٹیل کے نئے سربراہ لپ بو ٹین سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ’انٹیل‘ کے سربراہ کی چینی فوج اور دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ روابط ہیں جو کہ انتہائی متنازعہ ہیں، یہ عمل امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انٹیل کے سی ای او انتہائی متنازعہ ہیں اور انہیں فوری طور پر مستقفی ہو جانا چاہئے، اس مسئلے کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔