غزہ میں موجودہ صورتحال ختم ہوجانی چاہیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 23 August,2025 01:09 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجودہ صورتحال ختم ہوجانی چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندان غزہ پر دوبارہ قبضے کے خلاف نہیں، غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرین میں امریکی فیکٹری پر روسی فوج کی بمباری سے خوش نہیں ہوں، روسی صدر پیوٹن کو دو ہفتے دوں گا، دو ہفتے تک پتہ چل جائے گا یوکرین کا معاملہ کس طرف جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ غزہ شہر پر قبضے کی حتمی منظوری دے رہے ہیں جبکہ وہ حماس کے ساتھ ان مذاکرات بھی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

غزہ کے قریب فوجیوں سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ اب بھی غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دینے کے حق میں ہیں جو کہ فلسطینی علاقے کا گنجان آباد مرکز ہے، جہاں تقریباً 10 لاکھ افراد کو زبردستی بے دخل کیا جائے گا اور فلسطینی گھروں کو منظم طریقے سے مسمار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسی وقت میں نے ہدایت دی ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لئے فوری مذاکرات شروع کئے جائیں لیکن ایسی شرائط پر جو اسرائیل کے لئے قابل قبول ہوں، ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں