ہم جنگ نہیں چاہتے، اسرائیل اور امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دینگے: ایران

Published On 30 August,2025 04:10 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل اورامریکا ایران کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران بھرپور جواب دے گا، دونوں ممالک ایران کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ایرانی شہری یہ نہیں چاہے گا کہ ایران تقسیم ہو۔