راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی ختم کر کے اسے محفوظ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں فخر محسوس کرے گا۔
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) August 26, 2025
انہوں نے ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔