ماسکو: (ویب ڈیسک) ایران نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے جلد ہی روس سے آذربائیجان کے راستے گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ ایران کو گیس کی فراہمی کیلئے گیزپروم کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ جلد ممکن ہو جائے گا، فی الحال ہماری گیزپروم سے بات چیت جاری ہے اور تقریباً تمام مسائل حل ہو چکے ہیں، صرف قیمت پر اتفاق رائے باقی ہے، جب یہ معاملہ بھی طے پا گیا تو سب کچھ آگے بڑھ جائے گا۔
واضح رہے کہ روسی وزیر توانائی سرگئی سیویلیف نے کہا تھا کہ روسی گیس کی ایران کو پہلی ترسیل 2025ء سے شروع ہو جائے گی جو آذربائیجان کے موجودہ انفراسٹرکچر کے ذریعے کی جائے گی اور اس کا سالانہ حجم 1.8 ارب مکعب میٹر تک ہوگا۔