مدینہ منورہ میں منشیات فروشی پر 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد گرفتار

Published On 31 August,2025 06:31 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں کارروائی میں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مدینہ منورہ میں 2 پاکستانی شہریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد کے پاس سے ایک کلو گرام میتھافیتھمین برآمد کی گئی ہے۔

سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مکہ مکرمہ میں بھی 2 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔