ایران مذاکرات سے گھبراتا ہے نہ ہی جنگ سے فکر مند: عباس عراقچی

Published On 05 September,2025 02:39 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران مذاکرات سے گھبراتا ہے نہ ہی جنگ سے فکر مند ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ نیا سفارتی عمل ممکن ہے مگر واشنگٹن پر بھروسہ آسان نہیں، امریکا نے 2015ء میں ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر دستبرداری اختیار کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ نے ناصرف ایران کو بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکا دیا، امریکی حمایت سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، ایران کے سفارتکار چین اور روس سے رابطے میں ہیں تاکہ مغربی پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔