امریکا اور وینزویلا میں کشیدگی، ٹرمپ کا 10 ایف 35 لڑاکا طیارے پورٹوریکو بھیجنے کا اعلان

Published On 06 September,2025 06:17 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ، امریکی صدرنے 10 ایف35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

حکام کے مطابق امریکی فوجی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد صدر مادورو پر دباؤ ڈالنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے صدر منشیات کے کارٹل کے سربراہ ہیں جبکہ اپنے ردِ عمل میں صدر ماددورو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وینزویلا کا تیل چوری کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور وینزویلا کا تنازع امریکی حملے کے بعد شدت اختیار کر گیا، امریکی فورسز نے وینزویلا کی کشتی کو بم دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

کشتی پر حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جنہیں امریکا نے سمگلر قرار دیا، امریکا نے کہا کہ ہلاک افراد منشیات سمگلنگ میں ملوث اور جرائم پیشہ تھے۔

وینزویلا نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے شہریوں کوماورائے عدالت قتل کیا۔