ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں سمندری طوفان پیپاہ نے شدید تباہی مچادی، گھروں کی چھتیں، گاڑیاں اُڑا دیں۔
جاپانی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے صوبہ شیزؤکا میں 220 سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں، ماکینوہارا شہر میں بس الٹ گئی، بجلی کے کھمبے بھی گر گئے۔
مختلف علاقوں میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے، متعدد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاپانی حکام نے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
جاپانی میڈیا نے کہا کہ کئی علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہو گئی، عوام کو سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسمیاتی ادارے نے مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کر دی، ایک شخص کے طوفان میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔