لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ایک اور اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا۔
سیکڑوں افراد نے ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فیئر کے باہر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے اسرائیل کو فوجی مدد کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا، شدید نعرے بازی کی اور کہا برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کر کے جنگ میں شریک ہے،اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے۔
مظاہرین نے زمین پر بیٹھ کر پرامن احتجاج کیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کے ناموں کی فہرست بھی پیش کی گئی۔