نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری وزیراعظم منتخب

Published On 12 September,2025 09:13 pm

کھٹمنڈو:(دنیا نیوز) نیپال کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی کو عبوری وزیراعظم منتخب کر لیاگیا۔

نیپالی صدر دفتر کے مطابق سوشیلا کرکی کو وزیراعظم کے استعفے کے بعد عبوری رہنما منتخب کیا گیا، وہ نیپال کی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس رہنے والی واحد خاتون ہیں۔

صدر دفتر کا مزید کہنا تھا کہ 73سالہ سوشیلا کرکی آج رات عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گی۔

واضح رہے چند روز قبل نوجوانوں کی انقلابی تحریک کے پیش نظر نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے پرتشدد ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔