بالی: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بالی میں لینڈسلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ، 19 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں،
خبرایجنسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیانیار، کرانگاسیم، بادونگ میں 18 لینڈ سلائیڈنگز رپورٹ ہو چکی ہیں،منگل اور بدھ کو موسلا دھار بارشوں سے دریا بپھر گئے،سیلاب سے گھروں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
اسی طرح بالی میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی، بارش میں کمی کے باوجود لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کا خطرہ برقرار ہے، دوسری جانب ڈیزاسٹر ایجنسی نے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی۔
علاوہ ازیں خبر ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، سیاحتی علاقوں میں صورتِ حال نازک ہے اور مقامی حکومتیں متحرک ہو گئیں۔