ملائیشیا میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

Published On 26 July,2025 07:29 pm

کوالالمپور:(دنیا نیوز)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں شہری وزیرعظم انور ابراہیم کی حکومت کے خلاف نکل آئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق شرکا نے مہنگائی اور اصلاحات کی عدم فراہمی پر’’انور مستعفی ہو‘‘کے نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ  وزیرعظم انور نے بیرونی دورے تو کیے، مگر عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

احتجاج کے دوران مظاہریں نے یہ بھی کہا کہ بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں جبکہ قصوروار آزاد گھوم رہے ہیں، معیشت خطرے میں ہے، ٹیکس اور بجلی کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے انڈونیشیا میں مظاہرے کا اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا گیا، مظاہرے میں کئی شہروں سے لوگ سیاہ شرٹس اور ماتھے پر ریبن باندھے شریک ہوئے، دوسری جانب احتجاج روکنے کیلئے حکومت شہریوں کو نقد امداد اور سستے پٹرول جیسے اقدامات کررہی ہے۔