فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین کے دو ریاستی حل پرگفتگو

Published On 20 September,2025 05:32 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے فلسطین کے دو ریاستی حل پر بات چیت ہوئی۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ دوریاستی حل کیلئے 142 ممالک نے اقوام متحدہ کے اعلامیہ پر ووٹ دیا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ 142 ممالک نے اقوام متحدہ کا اعلامیہ اپنایا جو امن کیلئے سنگ میل ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور سلامتی کی طرف ایک اہم موڑ ہے۔

میکروں نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب پیر کو دوریاستی حل پر کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، یہ کانفرنس بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے میں مزید قدم اٹھانے کے قابل بنائے گی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ دو قومیں ، دو ریاستیں، سب کے لیے امن اور سلامتی کا باعث ہوں گی۔